ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ: گھنے کہرے میں ہائی وے پر ٹکرائی 50 گاڑیاں، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ہریانہ: گھنے کہرے میں ہائی وے پر ٹکرائی 50 گاڑیاں، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Tue, 25 Dec 2018 11:40:08    S.O. News Service

ریواڑی،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں گھنے کہرے سبب پیر کی صبح روہتک۔ریواڑی ہائی وے پر 50 گاڑیاں ایک کے بعد ایک آپس میں ٹکرا گئیں۔اس دردناک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور درجن بھر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں سات خواتین شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جھجر کے بادلی فلائی اوور پر تیز رفتار میں جا رہی دو گاڑیوں میں ٹکر ہو گئی۔اس کے بعد کم روشنی کی وجہ سے پیچھے سے آ رہی اسکول بس، کار اور کئی بڑی گاڑیاں ایک کے بعد ایک ٹکراتی چلی گئیں۔اس حادثے کے بعد ہائی وے پر تقریبا دو کلومیٹر طویل جام لگ گیا۔جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس پہنچ چکی ہے۔جام کھلوانے کے لئے انتظامیہ کی کوشش جاری ہے۔ہریانہ کے وزیر اوپی دھن کھڑ نے حادثے میں متاثرہ لوگوں کو سرکاری مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے دو لاکھ تو شدید زخمی ہونے والے لوگوں کو ایک لاکھ روپے کی مدد فراہم کی جائے گی۔معمولی زخمی لوگوں کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔


Share: